مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ سی بی ایس ای کے 12 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان
کر دیا گیا ہے ۔ اس سال 9 مارچ 2017 سے 29 اپریل 2017 کے درمیان 12 ویں کے
امتحان میں 1098981 طالب علموں نے حصہ لیا تھا ۔ اس سال بورڈ نے گریس مارکس
سے متعلق ماڈریشن پالیسی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تاہم آج اعلان کئے گئے نتیجہ میں طلبہ کو گریس مارکس دیکھنے کو نہیں ملیں
گے ۔ دراصل بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ آج جو رزلٹ کا اعلان ہوگا اس میں
گریس مارک کو جوڑا
نہیں گیا ہے ۔ لیکن بہت جلد سی بی ایس ای کی ویب سائٹ یا
ماركشيٹ پر اس کو درج کر دیا جائے گا ۔
سی بی ایس ای نے بارہویں کے نتائج کا کیا اعلان ، یہاں دیکھیں ریزلٹ
طلبہ اپنے نتائج کو ان ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔
www.cbse.nic.in
cbseresults.nic.in
results.nic.in
خیال رہے کہ ملک بھر میں 10678 سے زیادہ اسکول کو سی بی ایس ای سے منظورشدہ
ہیں، سال رواں ان اسکولوں کے 1098891 طلبہ اس امتحان میں شامل ہوئے ۔ ان
میں 638865 لڑکے اور 460026 لڑکیاں ہیں ۔